8 جولائی 2025 - 01:00
مآخذ: ارنا
ایران پر صہیونی-امریکی جارحیت پر برکس کے مذمتی بیان کے قدرداں ہیں، وزیر خارجہ عراقچی

زیر خارجہ سید عباس عراقچی ـ جو برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے برازیل کے دورے پر ہیں ـ نے ایران پر برکس کی جانب سے ایران پر امریکی-صہیونی جارحیت کے مذمتی بیان کا شکریہ ادا کیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) اسمبلی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی ایکس نیٹ ورک پر لکھا ہے کہ برکس تنظیم کے سربراہی اجلاس میں ایران پر کھلی صہیونی-امریکی جارحیت اور ایران کی ایٹمی تنصیبات اور شہری انفرااسٹرکچر پر دانستہ حملوں کی باضابطہ طور پر مذمت کی گئی۔
انھوں نے کہا کہ برکس کے رکن ممالک کے سربراہوں اور وزرائے خارجہ نے اجلاس کے دوران اس بات پر زور دیا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ ـ جو آئی اے ای اے  زیر نگرانی کام کر رہی تھیں ـ عالمی قوانین اور ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انھوں نے مزید لکھا: دنیا کی آدھی آبادی اور 40 فیصد مجموعی قومی پیداوار پر مشتمل معیشت کی نمائندگی کرنے والے برکس تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان ریو ڈی جنیرو شہر میں اکٹھے ہوئے ہیں جو پہنے سے کہیں زیادہ اس بات کی علامت ہے کہ دنیا کے معاشی اور سیاسی میدانوں میں بڑی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ایران ان تبدیلیوں کو ایک نئے دور میں داخل ہونے کے مترادف سمجھتا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ اس تاریخی تبدیلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی شراکت، باعث مسرت ہے اور ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha